Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی توثیق

ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی توثیق

نیو یارک۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی توثیق کر دی۔خیال رہے کہ رچرڈ اولسن ستمبر 2012 ء سے پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہیں، ڈیوڈ ہیل ان کی جگہ خدمات سنبھالیں گے۔رواں سال 11 مارچ کو امریکی صدر براک اوباما نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ڈیوڈ ہیل اس وقت لبنان میں امریکہ کے سفیر ہیں جہاں وہ اگست 2013 سے خدمات انجام دے رے ہیں۔55 سالہ ڈیوڈ ہیل اس سے قبل مشرق وسطی کے ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔مشرق وسطی میں وہ 2011 سے 2013 تک امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے قیام امن تھے۔واشنگٹن میں ذمہ داریوں کے دوران ڈیوڈ ہیل اسرائیل، مصر سمیت تنازع فلسطین پر ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری بھی رہے ہیں۔ڈیوڈ ہیل 1984 سے امریکی محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دے رہیں جبکہ ان کو عربی پر بھی عبور حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT