Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیویڈ ملر اور پریتی زنٹا میں دوستی گہری

ڈیویڈ ملر اور پریتی زنٹا میں دوستی گہری

نئی دہلی ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر سے قربت بڑھ رہی ہے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں ہندوستان  اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچویں ون ڈے کے موقع پر دونوں نے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ رات کا کھانا تناول کیا۔ پریتی زنٹا چند ہفتے قبل ہی یہ بات کہہ چکی ہیں کہ ان کی زندگی میں کسی کیلئے نرم گوشہ موجود ہے لیکن  انہوں نے اس معاملے کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا سے دوستی ختم ہونے کے باعث ان کے ممکنہ دوست  ڈیوڈ ملر بھی ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT