Saturday , February 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈیویڈ وارنر سب سے خطرناک: اسٹیورٹ براڈ

ڈیویڈ وارنر سب سے خطرناک: اسٹیورٹ براڈ

سڈنی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے ایشز سیریز میں میزبان آسٹریلیائی ٹیم کے اوپنر ڈیویڈ وارنر کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہیں سیریز میں خطرناک بیٹسمین قرار دیا ہے۔ برسبین میں 23 نومبر کو سیریز کا پہلا مقابلہ شروع ہوگا اور اس سے قبل ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بیان بازی کا آغاز ہوچکا ہے جس میں براڈ نے حریف اوپنر کو اصل خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہیکہ وارنر کی جارحانہ بیٹنگ کسی پر چھپی نہیں ہے اور وہ کسی بھی لمحہ مقابلہ کو اپنی ٹیم کے حق میں کر سکتے ہیں۔ نیز حریف بولروں کے پاس یہی موقع ہوتا ہیکہ وہ نئی گیند سے جتنا ہوسکے وارنر کو پریشان کریں اور ان کی وکٹ حاصل کریں۔ براڈ نے مزید کہاکہ یہ بھی ضروری ہیکہ اگر آپ کے پاس پہلا منصوبہ ناکام ہوجاتا ہے تو پھر دوسری حکمت عملی اختیار کرنی ہوتی ہے جس کا پہلے سے ہی منصوبہ بنایا جانا چاہئے۔ انگلینڈ کے آسٹریلیائی سفر پر روانگی سے قبل انگلش کپتان نے پہلے ہی وارنر کے بیان جس میں انہوں نے ایشز سیریز کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی سے تعبیر کیا اسے قبول کرنے اور چیلنج کے طور پر اس سے نمٹنے کی بات کہی ہے۔ براڈ نے کہا کہ وارنر نہ صرف اپنے مظاہروں سے ٹیم کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ وہ کامیابی میں بھی کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔ براڈ نے کہا کہ وہ وارنر جیسے کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں کیونکہ اس طرح کے کھلاڑی نہ صرف بولروں کو چیلنج دیتے ہیں بلکہ اسی چیلنج کی وجہ سے بولروں کی اصل صلاحیت بھی ظاہر ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT