Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈیویژن کاغذ نگر میں تین عددسب اسٹیشن کی منظوری

ڈیویژن کاغذ نگر میں تین عددسب اسٹیشن کی منظوری

کاغذ نگر۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر راجنا ڈی ای اور مسٹر بالا کرشنا اے ڈی ای کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر ڈیویژن میں حکومت کی جانب سے تین سب اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے۔ کاغذ نگر منڈل کے موضع گنارم میں 33/11KV سب اسٹیشن ایک کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے، سرپور منڈل کے موضع لون ویلی میں 23/11KVسب اسٹیشن ایک کروڑ 2لاکھ کی لاگت سے اور بجور منڈل کے موضع کرجگی میں 33/11KV سب اسٹیشن ایک کروڑ 40لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے ۔ عنقریب مذکورہ سب اسٹیشنوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان سب اسٹیشنوں کی تعمیر کے بعد عوام کو برقی کی قلت نہیں رہے گی اور بار بار برقی کٹوتی بھی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی بھلائی کیلئے برقی کی سربراہی گاؤں گاؤں کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کے ساتھ کسان بھی اس سے استفادہ کرسکیں۔

 

بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ
یلاریڈی۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے گرام پنچایت فنڈ استعمال کرنے کا گرام جیوتی ماسٹر آف ٹرینر مسٹر ملکارجن ریڈی نے مشورہ دیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد آفس میں مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے گرام جیوتی میں بنیادی سہولتوں والی کمیٹی ارکان کو تربیت دی گئی۔ مواضعات میں پینے کے پانی کی سربراہی، گندگی صاف کرنے کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے فنڈ استعمال کیا جائے ۔ اس موقع پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد صدر روشماں، سپرنٹنڈنٹ، آر ڈبلیو ایس اے ای مسٹر سریکانت اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT