Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈیو واٹمور ورلڈ کپ تک زمبابوے کے کوچ

ڈیو واٹمور ورلڈ کپ تک زمبابوے کے کوچ

ہرارے۔28ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )ڈیو واٹمور ورلڈ کپ 2015ء تک زمبابوے کرکٹرز کی کوچنگ کرینگے۔کوچ ڈیو واٹمور رواں سال جنوری تک پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ منسلک تھے۔ ان کے دور میں پاکستان ٹیم نے زیادہ کامیابیاں تو حاصل نہیں کیں، لیکن اب وہ کچھ نیا کرنے کے موڈ میں ہیں۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ڈیو واٹمور ورلڈ کپ 2015 کیلئے زمبابوے کے کرکٹرز کو تیار کرینگے اور اگر ان کی کارکردگی سے بورڈ متاثر ہواتو بعد میں بھی ان کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ واٹمور کو اسٹیفن مینگوگو کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل 1996ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کو چیمپین بنوا چکے ہیں جبکہ کچھ عرصہ بنگلا دیش ٹیم کیساتھ بھی بحیثیت کوچ جڑے رہے۔

TOPPOPULARRECENT