Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / ڈیٹنگ سائٹ پر کلکتہ کی خاتون نے بنگلور کے تاجر سے 59.7 لاکھ روپئے لوٹ لئے

ڈیٹنگ سائٹ پر کلکتہ کی خاتون نے بنگلور کے تاجر سے 59.7 لاکھ روپئے لوٹ لئے

بنگلور ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سائبر کرائم برانچ کے افسران اب ایک ایسی خاتون کی تلاش میں جس نے یہاں بنگلور کے تاجر سے قریب ساٹھ لاکھ روپئے آن لائن لوٹ لئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بنگلور کا ایک تاجر بنام سنتوش ریشمی (34) نے یہاں ایک شکایت درج کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ایک ڈیٹنگ سائٹ پر ایک خاتون سے جان پہچان ہوئی اور دوستی بڑھی اور پھر ذاتی تفصیلات بھی شیئر ہونے لگی ۔ اس بیچ خاتون نے اپنے والد کے بیمار ہونے اور کلکتہ کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ ہونے اور حالات نازک ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے رقم کا مطالبہ رکھا تو اس نے پہلی دفعہ 30000 روپئے آن لائن ٹرانسفر کئے ۔ اس کے بعد کئی مہینوں تک چلی دوستی میں وقتاً فوقتاً اس نے رقم ٹرانسفر کیا اور اس طرح جملہ 59.7 لاکھ روپئے مختلف اکاؤنٹ نمبر پر ٹرانسفر کرتا رہا، اب اس خاتون کا موبائیل بند آنے کی وجہ سے دھوکہ کھانے کا یقین کرکے پولیس تھانے میں معاملہ درج کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT