Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈی آر ڈی او میں تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب

ڈی آر ڈی او میں تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈی آر ڈی او کے شعبہ سی وی آر ڈی ای کے مختلف شعبہ جات میں بھرتیوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور اس ادارے میں جملہ 146 مخلوعہ جائیدادیں ہیں جو شعبہ جات کے اعتبار سے آٹو الیکٹریشن 2 ، کارپینٹر 3 ، کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرامنگ اسسٹنٹ 35 ، ڈرافٹ مین ( میکانیکل ) 10 ، الکٹریشن 20 ، فٹر 35 ، مشینسٹ 13 ، میکانک ( موٹر وہیکل ) 15 ، ٹرنر 7 ، ویلڈر ( جی اینڈ ای ) 6 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے ین سی وی ٹی / ایس سی وی ٹی سے متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ منتخب امیدواروں میں کارپینٹر ٹریڈ رکھنے والوں کو 2 سالہ تربیت اور بقیہ کو ایک سالہ تربیت فراہم کی جائے گی اور یہ تربیت 1961 اپرنٹیز ایکٹ کے تحت فراہم کی جائے گی ۔ فیس جنرل امیدوار کے لیے 30 روپئے اور دیگر طبقات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ انتخاب بذریعہ انٹرویو ہوگا ۔ اسٹائی فنڈ کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرامنگ اسسٹنٹ ، ورلڈ ٹریڈس کو 8609 روپئے ، کارپینٹر کو پہلے برس میں 8609 روپئے اور دوسرے برس میں 9008 روپئے دیا جائے گا ۔ جب کہ بقیہ ٹریڈس کے لیے 9008 روپئے دیا جائے گا ۔ درخواستیں آن لائن میں 24 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں اور انتخاب بذریعہ انٹرویو ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ rac.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT