Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی آر ڈی او میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مجسمہ کی تنصیب

ڈی آر ڈی او میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مجسمہ کی تنصیب

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے کنچن باغ میں واقع دفاعی تحقیقاتی ادارہ ڈی آر ڈی او میں سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے مجسمہ کی تنصیب 15 اکٹوبر کو عمل میں آئے گی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 15 اکٹوبر کو 4 بجے شام منعقد ہونے والی تقریب میں تنصیب مجسمہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی نقابی کشائی میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ شرکت کرینگے ۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کی شرکت سے متعلق چیف منسٹرس سکریٹریٹ نے بھی توثیق کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے مجسمہ کی رسم نقاب کشائی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس تقریب میں کئی ایک ممتاز سائنسدانوں وغیرہ کی بھی شرکت متوقع ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT