Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ارونا ٹی آر ایس میں شامل نہیں ہوں گی گدوال اسمبلی حلقہ کو ضلع بنانے کا مطالبہ

ڈی ارونا ٹی آر ایس میں شامل نہیں ہوں گی گدوال اسمبلی حلقہ کو ضلع بنانے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سابق وزیر ڈی کے ارونا نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ وہ ٹی آر ایس میں شامل ہورہی ہیں ۔ انہوں نے ایسی اطلاعات کو کردار کشی کی کوشش قرار دیا ۔ انہوں نے ان اطلاعات کو بھی مسترد کردیا کہ ان پر برسر اقتدار پارٹی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت پر بھروسہ کرنے والوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان سے کسی تصدیق کے بغیر بے بنیاد پروپگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ مفادات حاصلہ کردار کشی کی کوشش کررہے ہیں ۔ اضلاع کی تشکیل جدید سے متعلق گدوال کی رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ان کے اسمبلی حلقہ کو ضلع بنایا جائے کیونکہ گدوال ٹاون میں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں اور وہ ضلع صدر مقام بننے کا معیار رکھتاہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT