Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈی ایس پی رتبہ کے پانچ عہدیداروں کے تبادلے

ڈی ایس پی رتبہ کے پانچ عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج ریاست کے پانچ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ مسٹر ایم وی آر ورما اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ کا تبادلہ ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا جبکہ وہاں کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر ایم وینکٹیشورلو کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر رام موہن راؤ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سائبر آباد ٹریفک کا تبادلہ کر کے انہیں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی سنٹرل زون مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں کے وہ ایس ڈی مسٹر ورا پرساد کو ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر وی شیام سندر ریڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انٹلیجنس کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کو سائبر آباد ٹریفک مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT