Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈی ایس پی نارئن پیٹ کی عوام سے اپیل

ڈی ایس پی نارئن پیٹ کی عوام سے اپیل

نارائن پیٹ /11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اس اچانک اقدام سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض غیر سماجی عناصر بھولے بھالے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور 500 اور 1000 روپئے کے نوٹ کے بدلے 100 روپئے کمیشن طلب کر رہے ہیں ۔ ایسے عناصر پر سخت نظر رکھی گئی ہے اور ان کے خلاف سختی تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاون کے تمام بینکوں کے پاس عوام کی سہولت کیلئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ جلدبازی میں دھوکہ بازوں کے جھانسہ میں نہ آئیں ۔ حکومت 50 دن کی جو مہلت دی ہے اس سے استفادہ حاصل کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT