ڈی ایل ایف اراضی معاملت، تلنگانہ ٹی ڈی پی عدلیہ سے رجوع ہوگی

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی نے ڈی ایل ایف اراضی معاملتوں پر حکومت کے گمراہ کن بیانات کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی فلور لیڈر تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کو حقائق سے واقف کرایا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ایوان میں اپوزیشن کا موقف رکھنے والی تلگودیشم پارٹی کو کمزور ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اِس مقصد کے لئے غیر ضروری ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے۔ ڈی ایل ایف اراضی معاملات کے بارے میں جب بات کی جارہی تھی تو رکاوٹوں پیدا کی گئیں اور ایوان کی کارروائی کو ملتوی کرایا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت دراصل اِس اہم مسئلہ پر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

TOPPOPULARRECENT