Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے آگ میں تپ کر کندن ہوگئی

ڈی ایم کے آگ میں تپ کر کندن ہوگئی

۔جی 2 اسپکٹرم کیس میں عدالت کے فیصلہ کے بعد اسٹالین کا بیان
چینائی۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالین نے آج کہا کہ 2G اسپکٹرم تخصیص کیس میں عدالت کا فیصلہ ان لوگوں کے لیے شدید دھکہ ہے جنہو ںنے پارٹی کو ’’داغدار‘‘ بنانے کی کوشش کی تھی۔ عدالت کا فیصلہ ان کی خواہش کو پورا نہیں کرسکا بلکہ ڈی ایم کے پارٹی آگ میں تپ کر کندن ہوگئی ہے۔ یوں کہئے ڈی ایم کے کو آگ کی تپش نے سونا بنادیا ہے۔ انہوں نے کنی موزی اور اے راجہ کی برأت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اب آگ میں تپکر سونا بن کر ابھری ہے۔ اپنے فیصلہ میں خصوصی جج کی جانب سے جو تاثرات بیان کئے گئے ہیں ان میں سے چند کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹالین نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیس من گھڑت تھا اور کیس کو اچھالنے کا مقصد ڈی ایم کے کو نشانہ بناکر اسے سرگرم سیاست سے کنارہ پر لانا تھا۔ قومی سطح پر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسٹالین نے پارٹی کارکنوں کے نام اپنے ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ توہین اور بے بنیاد جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد پارٹی ایس ہوگئی ہے جیسے تلوار جب آگ سے گزرتی ہے تو مزید بہتر دھار بن جاتی ہے۔ برسوں بعد ڈی ایم کے پارٹی صاف ستھرا بن کر نکھری ہے۔ ڈی ایم کے کو ہمیشہ سچائی کے ساتھ دنیا کے سامنے ٹکی ہوئی ہے۔

 

کنی موڑی پارلیمنٹ انتخابات
میں حصہ لینے کی خواہاں
نئی دہلی ۔ /22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے قائد راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کنی موڑی جنہیں کل 2G اسکام مقدمہ میں بری کردیا گیا ہے 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کی خواہاں ہیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو دیا ۔

TOPPOPULARRECENT