Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی سے کانگریس قائد غلام نبی آزاد کی بات چیت

ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی سے کانگریس قائد غلام نبی آزاد کی بات چیت

چینائی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی سے کل نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ میں بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹاملناڈو میں 16 مئی کو ریاستی انتخابات مقرر ہیں جس میں دونوں پارٹیوں نے اتحاد کیا ہے۔ غلام نبی آزاد کل چینائی پہنچیں گے اور مقررہ پروگرام کے تحت وہ صدر ڈی ایم کے کروناندھی سے 11 بجے دن ملاقات کریں گے۔ ریاستی کانگریس کے قائد نے پی ٹی آئی سے کہا کہ قبل ازیں ڈی ایم کے خازن ایم کے اسٹیلن بھی پریس کانفرنس میں کروناندھی اور آزاد کی کل ملاقات کا اعلان کرچکے ہیں۔ آزاد کا دورہ ڈی ایم کے کی جانب سے ڈی ایم ڈی کے کو اس کے ساتھ اتحاد کی ترغیب میں ناکامی کے بعد ہورہا ہے۔ اب ایک بڑی پارٹی ڈی ایم ڈی کے مسابقت میں نہیں ہے۔ توقع ہیکہ کانگریس ڈی ایم کے سے زیادہ نشستیں طلب کرے گی۔ کانگریس کے علاوہ ڈی ایم کے مسلم پارٹیوں جیسے انڈین یونین مسلم لیگ اور ایم این جے کے ساتھ بھی اتحاد کرچکی ہے۔ مسلم لیگ کو ڈی ایم کے نے پانچ نشستیں مختص کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT