Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کی 92 ویں سالگرہ

ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کی 92 ویں سالگرہ

چینائی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیانوے کیلو گرام کا کیک کاٹنا اور اتنے ہی کبوتروں کو آزاد کرنا ڈی ایم کے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ایم کروناندھی کی 92 ویں سالگرہ کی آج پارٹی ورکرز کی جانب سے ریاست گیر تقاریب کی نمایاں باتیں رہیں۔ پانچ مرتبہ کے چیف منسٹر نے اس موقع پر ڈی ایم کے پارٹی کے بانی لیڈر سی این انادورائے اور معقولیت پسند لیڈر ای وی ر

چینائی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیانوے کیلو گرام کا کیک کاٹنا اور اتنے ہی کبوتروں کو آزاد کرنا ڈی ایم کے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ایم کروناندھی کی 92 ویں سالگرہ کی آج پارٹی ورکرز کی جانب سے ریاست گیر تقاریب کی نمایاں باتیں رہیں۔ پانچ مرتبہ کے چیف منسٹر نے اس موقع پر ڈی ایم کے پارٹی کے بانی لیڈر سی این انادورائے اور معقولیت پسند لیڈر ای وی راماسامی پیریار کی یہاں واقع یادگاروں پر گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ بعدازاں وہ پارٹی ہیڈکوارٹرز ’’انا اریوالیم‘‘ پہنچے اور ڈی ایم کے ورکرز سے ملاقات کئے جو انھیں مبارکباد پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں قطار باندھے کھڑے تھے۔ ورکرز نے اپنے لیڈر کو تحائف بشمول شالیں پیش کئے اور اُن کی تعریف میں نعرے بلند کئے۔ مختلف پارٹی شعبوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کئے گئے اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ فلاحی کام جیسے مستحق طلبہ کیلئے کتابوں کی تقسیم بھی دیکھنے میں آئی۔سینئر پارٹی قائدین بشمول خازن ایم کے اسٹالن، ٹی آر بالو، اے راجہ، دورائے مورگن، آرکٹ ویراسامی، ای وی ویلو آج کروناندھی سے ملاقات کرکے انھیں مبارکباد پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دیگر جماعتوں جیسے بی جے پی، پی ایم کے، سی پی آئی (ایم) قائدین نے بھی انھیں مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT