Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے کا این ڈی اے کی تائید سے صاف انکار

ڈی ایم کے کا این ڈی اے کی تائید سے صاف انکار

نئی دہلی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی جانب سے نئی حلیف جماعتوں کے خیرمقدم کیلئے آمادگی پر ٹی آر ایس نے تمام امکانات برقرار رکھے لیکن ڈی ایم کے نے 2002ء گجرات فسادات کے پیش نظر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی تائید کا امکان مسترد کردیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر راشد علوی نے ایک تجویز پیش کی کہ علاقائی سیکولر جماعتوں کو ترنمول کانگری

نئی دہلی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی جانب سے نئی حلیف جماعتوں کے خیرمقدم کیلئے آمادگی پر ٹی آر ایس نے تمام امکانات برقرار رکھے لیکن ڈی ایم کے نے 2002ء گجرات فسادات کے پیش نظر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی تائید کا امکان مسترد کردیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر راشد علوی نے ایک تجویز پیش کی کہ علاقائی سیکولر جماعتوں کو ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں متحد ہونا چاہئے تاکہ بی جے پی کو اقتدار پر آنے سے روکا جاسکے۔ کانگریس نے راشد علوی کی اس تجویز پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصی رائے ہے۔

بی جے پی کو نارتھ ایسٹ پارٹیوں کے اتحاد کی تائید
نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ یہ قیاس آرائیاں اپنے عروج پر ہیں کہ مرکز میں نئی حکومت بی جے پی کی ہوگی لہٰذا پارٹی کو اب نارتھ ۔ ایسٹ ریجنل پالیٹیکل فرنٹ (NERPF) کی تائید بھی حاصل ہورہی ہے۔ اس فرنٹ کو شمال مشرقی ریاستوں کا اہم اتحاد مانا جاتا ہے جو ایک دو نہیں بلکہ 10 سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ نیفیوریو نے بی جے پی کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا اس لئے کررہے ہیں تاکہ بی جے پی زیادہ سے زیادہ تائید کی بنیاد پر مرکز میں ایک مستحکم حکومت تشکیل دے ۔

TOPPOPULARRECENT