Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے کا چیف منسٹر اور اسپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ

ڈی ایم کے کا چیف منسٹر اور اسپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ

انا ڈی ایم کے ارکان کو نااہل قرار دینا جانبداری: چدمبرم
چینائی۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج گورنر ٹاملناڈو سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے پلانی سوامی حکومت کو اکثریت کا ثبوت پیش کرنے کی ہدایت دینے سے اور تقریباً ایک ماہ تک انتظار کرنے پر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ریاستی سیاست کا ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر پلانی سوامی اور اسپیکر پی دھنپال سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے آج ٹاملناڈو اسمبلی اسپیکر کے 18 انا ڈی ایم کے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو ’’بے رحمانہ جانبدار ‘‘فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد ریاست کی اقلیتی حکومت جو غرق ہوتا ہوا بحری جہاز ہے ، مدد کرنا تھا۔ مدورائی سے موصولہ اطلاع کے بموجب رکن پارلیمنٹ دیناکرن کی گرفتاری پر حکم التواء جاری کرتے ہوئے مدراس ہائیکورٹ کی مدورائی بینچ کے جسٹس ایس ایس سندر نے پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT