Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے ۔ کانگریس اتحاد گہرا اور مستحکم :کروناندھی

ڈی ایم کے ۔ کانگریس اتحاد گہرا اور مستحکم :کروناندھی

چینائی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے صدر ایم کرونا ندھی نے کانگریس سے اپنے تعلقات کو دیرینہ ، گہرے اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ دونوں پارٹیوں کے جوش و جذبے کا ثبوت نظر آرہا ہے اور عوام بھی اس پر جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور ڈی ایم کے تعلقات گہرے اور مستحکم ہیں ۔ انہوں نے یاد دہانی کی کہ دونوں پارٹیوں نے متحدہ طور پر 1980 ء میں پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔ دونوں پارٹیوں نے /16 مئی کے اسمبلی انتخابات کیلئے دوبارہ اتحاد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے اور کانگریس کا اتحاد ان کے جوش اور جذبہ کا ثبوت ہے اور امید ہے کہ عوام بھی جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس اتحاد کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہا کہ ڈی ایم کے بغیر پوچھے نشستیں کانگریس کے سپرد کی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT