Tuesday , December 11 2018

ڈی ایڈ دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ڈی ایڈ کالجس میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا جاریہ ماہ 5 فروری تک سلسلہ جاری رہے گا ۔ ذرائع کے بموجب ریاست تلنگانہ میں واقع 110 ڈی ایڈ کالجس اور ریاست آندھرا پردیش میں واقع 26 ڈی ایڈ کالجس میں موجود ڈی ایڈ کی بقیہ نشستوں کو پر کرنے کے لیے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کی جارہی ہے جب کہ 10 فروری کو امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ کی تکمیل کے بعد مستحق اور منتخبہ امیدواروں کو ڈی ایڈ کالج میں داخلہ سے متعلق الاٹمنٹ کاپی جاری کی جائیگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT