Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ایڈ میں داخلہ کی دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ

ڈی ایڈ میں داخلہ کی دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ

حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں دو سالہ ڈی ایڈ کورسیس میں داخلوں کیلئے جاریہ ماہ 31 اگسٹ سے ڈی ای ای سیٹ 2017 کے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں شیڈول ( پروگرام ) جاری کرتے ہوئے کنوینر ڈی ای ای سیٹ 2017 نے بتایا کہ 31 اگسٹ تا 9ستمبر رینک کی اساس پر کالجس کا انتخاب کرنا ہوگا اور 12 ستمبر سے نشستوں کا الاٹمنٹ ( نشستیں مختص کی جائیں گی ) کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن طلبہ کو داخلہ دیتے ہوئے نشست الاٹ کی جائے گی انہیں 15 ستمبر تک متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنا ہوگا۔ کنوینر ڈی ای ای سیٹ 2017 نے داخلوں کے خواہاں طلباء سے مکمل تفصیلات کیلئے فوری طور پر http//tsdeecet.cgg.gov.in ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرنے خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT