Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈی ای او عادل آباداکرم اللہ خاں کا اچانک دورہ

ڈی ای او عادل آباداکرم اللہ خاں کا اچانک دورہ

مدھول۔/25جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اکرم اللہ خان ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد نے آج حلقہ مدہول کا دورہ کرتے ہوئے ضلع پریشد ہائی اسکولس کا معائنہ کیا اور دسویں جماعت کے طلباء کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ سے کہا کہ اپنے مقدس پیشہ کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے مدہول منڈل کو موضع آشٹا تلگومیڈیم مدہول ضلع پریشد ہائی ا

مدھول۔/25جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اکرم اللہ خان ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد نے آج حلقہ مدہول کا دورہ کرتے ہوئے ضلع پریشد ہائی اسکولس کا معائنہ کیا اور دسویں جماعت کے طلباء کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ سے کہا کہ اپنے مقدس پیشہ کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے مدہول منڈل کو موضع آشٹا تلگومیڈیم مدہول ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم تلگو میڈیم کا شام کے وقت معائنہ کیا اور مضمون واری طلباء کی صلاحیتوں کی جانچ کی اور طلباء سے کہا کہ مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی و بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ کو ہدایت دی کہ ان دو ماہ میں ایس ایس سی کے طلباء کی اسپیشل کلاسیس لیتے ہوئے طلباء و طالبات کو ہر مضمون میں ماہر بنائیں۔

واضح رہے کہ ضلع کلکٹر عادل آباد جناب احمد بابو کے احکامات کے مطابق ایس ایس سی کے طلباء وطالبات کی اسپیشل کلاسیس منعقد کی جارہی ہیں تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارتے ہوئے آنے والے امتحانات میں صد فیصد نتائج حاصل ہوسکیں۔ اس ضمن میں جناب اکرم اللہ خاں نے دورہ کرتے ہوئے تمام ضلع پریشد ہائی اسکولس پر اسپیشل کلاسیس چل رہی ہیں یا نہیں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ ضلع پریشد ہائی اسکول مدہول اردو میڈیم کی مضمون واری ایک ایک طلباء و طالبات کی جانچ کی اور اساتذہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ مزید بچوںپر محنت کریں۔ اس موقع پر جناب اکرم اللہ ڈی ای او عادل آباد اور جناب بی گنگا رام منڈل ایجوکیشنل آفیسر مدہول و گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر کے علاوہ اردو میڈیم مضمون واری تمام اساتذہ شام 6بجے بعد بھی کلاسیس لیتے ہوئے دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT