Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ڈی جی سطح پر آج ہند ۔ بنگلہ دیش بات چیت

ڈی جی سطح پر آج ہند ۔ بنگلہ دیش بات چیت

نئی دہلی ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ بنگلہ دیش سرحدوں پر راہداریوں کا تاریخی تبادلہ مکمل ہوچکا ہے اور دونوں ممالک کی سرحدوں کی نگرانی کرنے والی فورسیس کے مابین ڈائرکٹر جنرل سطح پر کل سالانہ اعلیٰ سطحی بات چیت ہوگی ۔ ڈائرکٹر جنرل کی سطح پر /3 اگست سے شروع ہونے والی چار روزہ سالانہ بات چیت میں بارڈ گارڈ بنگلہ دیش ( بی جی بی) کا 22 رکنی وفد اپنے ہندوستانی ہم منصب بارڈر سکیورٹی فورسیس ( بی ایس ایف) کے ساتھ نیم فوجی فورسیس کے دہلی ہیڈکوارٹرس پر مختلف سرحدی مسائل پر گفت و شنید کرے گا ۔ اس اجلاس کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ تاریخی زمین سرحدی سمجھوتہ (ایل بی اے) کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ بی جی بی کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل عزیز احمد اپنے وفد کے ساتھ نئی دہلی پہونچ رہے ہیں ۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل بی ڈی پاٹھک کے زیرقیادت وفد میں وزارت داخلی امور ‘ امور خارجہ ‘ سروے آف انڈیا ‘ این آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے شامل رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT