Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی جی پی ، کمشنر سٹی پولیس کا بیرونی دورہ

ڈی جی پی ، کمشنر سٹی پولیس کا بیرونی دورہ

سدیپ لکٹکیہ انچارج ڈی جی پی، انجنی کمار انچارج کمشنرحیدرآباد
حیدرآباد 17 مئی (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست تلنگانہ کے بعض اعلیٰ پولیس و آئی اے ایس عہدیداروں کی بیرونی ممالک مطالعاتی دوروں پر روانگی پر ان اعلیٰ عہدیداران پولیس کی ذمہ داریاں دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے تفویض کرتے ہوئے آج شب احکامات جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اعلیٰ عہدیداران پولیس دس روزہ دورہ پر بیرونی ممالک روانہ ہورہے ہیں۔ جبکہ یہ اعلیٰ عہدیداران پولیس امریکہ اور کینیڈا کے دورہ پروگرام کے دوران ماڈرن پولیسنگ، سی سی کیمروں کے شعبہ جات سے مکمل واقفیت حاصل کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ بیرونی ممالک کے دس روزہ دورہ پر روانہ ہونے والے اعلیٰ پولیس عہدیداروں میں مسرس انوراگ شرما ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، راما کرشنا راؤ پرنسپال سکریٹری محکمہ فینانس، راجیو ترویدی پرنسپال سکریٹری محکمہ داخلہ اور ایم مہیندر ریڈی کمشنر پولیس حیدرآباد سٹی شامل ہیں۔ حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں انوراگ شرما ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی زائد ذمہ داری (انچارج) سدیپ لکٹکیہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو دی گئی ہے۔ راما کرشنا پرنسپال سکریٹری محکمہ فینانس کی زائد ذمہ داری شیو شنکر کو دی گئی ہے۔ راجیو ترویدی پرنسپال سکریٹری محکمہ داخلہ کی زائد ذمہ داری آدر سنہا پرنسپال سکریٹری محکمہ نظم و نسق عامہ کو دی گئی ہے جبکہ ایم مہیندر ریڈی کمشنر پولیس حیدرآباد سٹی کی زائد ذمہ داری انجنی کمار اڈیشنل کمشنر پولیس حیدرآباد سٹی کے حوالہ کی گئی۔
مشرقی گوداوری میں دو نکسلائٹس گرفتار، رائفل ضبط
کاکیناڈا 17 مئی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں مشرقی گوداوری ضلع پولیس نے دو نکسلائیٹوں کو گرفتار کرلیا جن میں ایک کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔ مشرقی گوداوری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم روی پرکاش نے کہاکہ 19 سالہ مداکم ماراجو بناری علاقہ میں دلم کا سرگرم کارکن تھا اور 2015 ء کے دوران تحریک میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گرفتار شدہ نکسلائٹ مادا کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔ ایک دوسرے نکسلائٹ سودے پوجیا کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو چھاپہ مار گروپ کا کمانڈر تھا۔

TOPPOPULARRECENT