Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈی ناگیندر و آنند بھاسکر کی ٹی آر ایس سے قربت

ڈی ناگیندر و آنند بھاسکر کی ٹی آر ایس سے قربت

گورنر کے یوم جمہوریہ ایٹ ہوم میں شرکت پر قیاس آرائیاں
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی طرف سے دئیے گئے ایٹ ہوم کا کانگریس نے اگرچہ بائیکاٹ کیا تھا جس کے باوجود اس ہارٹی کے دو کلیدی قائدین دانم ناگیندر اور راپولو آنند بھاسکر نے شرکت کی جس سے ان دونوں کے مستقبل کی سیاسی چالوں کے اشارے ملنے لگے ہیں ۔ سابق وزیر دانم ناگیندر اور رکن راجیہ سبھا آنند بھاسکر نے اپنی پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو تقویت دی ہے کہ ٹی آر ایس میں ان کی شمولیت اب چند دن کی بات ہے اور مستقبل قریب میں کسی بھی وقت وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ باور کیاجاتا ہے کہ ناگیندر جو گذشتہ چند دن سے پارٹی سرگرمیوں سے دور رہے ہیں ۔ باور کیا جاتا ہے کہ حکمراں پارٹی میں شمولیت کیلئے ذہن بنا چکے ہیں ۔ جبکہ آنند بھاسکر بھی راجیہ سبھا نشست پر میعاد کی تجدید پر نظر رکھتے ہوئے ایسا ہی سوچ رہے ہیں کیونکہ وہ 2 اپریل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT