Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ولیئرز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

ڈی ولیئرز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

جوہانسبرگ ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز کریبین پریمیئرلیگ کے دوران زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے فاف ڈوپلیسی کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ اے بی ڈی ولیئرز سی پی ایل کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اگلے 6 ہفتوں تک کرکٹ سے دور ہوں گے۔ جنوبی افریقہ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹسٹ سیریز کھیلے گی جس کیلئے فاسٹ بولر مورنے مورکل بھی زخمی ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ مورنے مورکل کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انھیں 6 ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 19 اگست کو ڈربن اور دوسرا ٹسٹ 27 اگست کو سنچورین میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے آل راؤنڈر وین پارنل کو بھی شامل کرلیا گیا جنھوں نے دسمبر 2013ء سے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا۔

TOPPOPULARRECENT