Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ولیرس جنوبی افریقہ کے ’کرکٹر آف دی ایئر‘

ڈی ولیرس جنوبی افریقہ کے ’کرکٹر آف دی ایئر‘

عمران طاہر کو ٹی ٹوئنٹی کا ایوارڈ ۔ اسٹین کو سال کی بہترین گیند کا اعزاز

عمران طاہر کو ٹی ٹوئنٹی کا ایوارڈ ۔ اسٹین کو سال کی بہترین گیند کا اعزاز
جوہانسبرگ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) اے بی ڈی ولیرس نے کرکٹ ساؤتھ افریکا کے ایوارڈز کی کل شام یہاں منعقدہ تقریب غلبہ حاصل کرتے ہوئے چار انعامات جیت لئے، جن میں کرکٹر آف دی ایئر 2014ء شامل ہے۔ ڈی ولیرس کو ٹسٹ کرکٹر آف دی ایئر بھی نامزد کیا گیا، نیز اُن کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کا پلیئر آف دی ایئر اور عوام کی مقبول رائے کے مطابق ایس اے فیانس کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔ واحد ایوارڈ جس کیلئے ڈی ولیرس نامزد کئے گئے لیکن جیت نہیں پائے، او ڈی آئی پلیئر آف دی ایئر رہا جو کوئنٹن ڈی کاک کے حق میں گیا، جنھوں نے مقررہ مدت میں چار سنچریاں اسکور کئے جن میں تین لگاتار اننگز میں بنائے گئے۔ عمران طاہر کو T20 انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر نامزد کیا گیا، پیس بولر ڈیل اسٹین نے ’ڈیلیوری آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیتا اور ویٹرن ژاک کالیس کو اپنے آخری ٹسٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف سنچری بنانے پر کے ایف سی ’So Good‘ ایوارڈ ملا۔ سی ایس اے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگات نے کہا، ’’یہ ہمارے ٹاپ کھلاڑیوں کیلئے کارہائے نمایاں کا ایک اور عظیم سال رہا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT