Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ولیرس موجودہ دور کے مکمل بیٹسمین : لکشمن

ڈی ولیرس موجودہ دور کے مکمل بیٹسمین : لکشمن

حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق اسٹار بیٹسمین وی وی ایس لکشمن مانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے جارحانہ بیٹسمین اے بی ڈی ولیرس بغیر کسی شرط کے موجودہ دور کی کرکٹ کے مکمل بیٹسمین ہیں جیسا کہ ان کے پاس ایک گیند کو کھیلنے کیلئے 3 سے 4 اسٹروکس موجود ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ اس م

حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق اسٹار بیٹسمین وی وی ایس لکشمن مانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کے جارحانہ بیٹسمین اے بی ڈی ولیرس بغیر کسی شرط کے موجودہ دور کی کرکٹ کے مکمل بیٹسمین ہیں جیسا کہ ان کے پاس ایک گیند کو کھیلنے کیلئے 3 سے 4 اسٹروکس موجود ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ڈی ولیرس موجودہ عہد کے سب سے زیادہ مکمل بیٹسمین ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ گلین میکس ویل بھی اس فہرست کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ڈی ولیرس کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے سن رائزس حیدرآباد کے مشیر لکشمن نے کہا کہ ڈی ولیرس کی کامیابی کا راز یہ ہیکہ ان میں ایک ہی گیند کو کھیلنے کیلئے 3 تا 4 اسٹروکس موجود رہتے ہیں اور وہ وکٹ کے چاروں سمت گیند کو باآسانی پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لکشمن کا کہنا ہیکہ ڈی ولیرس کے پاس چند ایسے اسٹروکس بھی موجود ہیں جن کو کھیلنے کیلئے نہ صرف تیز ذہن بلکہ قدموں کا استعمال بھی کافی تیز کرنا ہوگا ہے جسے وہ بہ آسانی انجام دیتے ہیں۔ لکشمن نے کہا کہ ڈی ولیرس کی بیٹنگ میں تکنیک کی بہتری انہیں بیٹنگ کیلئے مشکل ترین وکٹ پر بھی کامیاب بناتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT