Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ولیرس میں غیرمعمولی بیٹنگ صلاحیتیں : لکشمن

ڈی ولیرس میں غیرمعمولی بیٹنگ صلاحیتیں : لکشمن

بنگلور ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزس حیدرآباد ٹیم کے مشیر وی وی ایس لکشمن نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ٹیم کی شکست کو مایوس کن نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم کے بیٹسمین اے بی ڈی ولیرس کی غیرمعمولی بیٹنگ نے مقابلہ کو حیدرآباد سے چھین لیا ہے۔ مقابلہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ ٹیم ک

بنگلور ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزس حیدرآباد ٹیم کے مشیر وی وی ایس لکشمن نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ٹیم کی شکست کو مایوس کن نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم کے بیٹسمین اے بی ڈی ولیرس کی غیرمعمولی بیٹنگ نے مقابلہ کو حیدرآباد سے چھین لیا ہے۔ مقابلہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی ایک مایوس کن نتیجہ ہے کیونکہ مقابلہ کے بیشتر حصہ پر ٹیم کی گرفتار مضبوط تھی لیکن ڈی ولیرس کی ایک شاندار اننگز نے مقابلہ کو ہم سے چھین لیا۔ لکشمن نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹوئنٹی 20 میں اے بی ڈی ولیرس کی غیرمعمولی بیٹنگ صلاحیتوں کے ذریعہ جو اننگز دیکھنے کو ملی ایسی اننگز شاید پھر دوبارہ دیکھنے کو نہ ملے۔ یاد رہے ڈی ولیرس نے گذشتہ رات یہاں حیدرآباد کے خلاف ٹوئنٹی 20 کی ایک انتہائی دھماکو اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں میں نہ صرف 89 رنز اسکور کئے بلکہ حیدرآباد کے خلاف بنگلور کی 4 وکٹوں کی ڈرامائی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ لکشمن نے مزید کہا کہ حیدرآبادی ٹیم مجموعی اسکور میں 10 رنز کم درج کئے کیونکہ مچل اسٹارک نے شاندار آخری اوور ڈالتے ہوئے ٹیم کو 155 رنز تک محدود رکھا۔ کپتان شکھردھون کی حکمت عملی پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے لکشمن نے کہا کہ کپتان اپنی حکمت عملی اختیار کرنے کے بعد یہ بولرس کا کام ہوتا ہیکہ وہ اس کا بہتر نتیجہ فراہم کرے۔ تاہم گیل اور ڈی ولیرس ایسے بیٹسمین ہیں جن کے خلاف کسی بھی قسم کی فیلڈنگ سجائی نہیں جاسکتی کیونکہ یہ ایسے کھلاڑی ہیں جو بہتر فیلڈنگ کے باوجود چوکے چھکے لگاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT