Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلئرزاور اسٹین کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

ڈی ویلئرزاور اسٹین کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی

جوہانسبرگ19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)اے بی ڈی ویلیرز اور ڈیل اسٹین زمبابوے کے خلاف چار روزہ افتتاحی ٹسٹ کے لئے جنوبی افریقہ کے ٹسٹ اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں، جو پورٹ الزیبتھ میں باکسنگ ڈے پر شروع ہورہا ہے۔ ڈی ویلیرز نے آخری ٹسٹ جنوری 2016 میں کھیلا تھا جبکہ اسٹین گزشتہ برس سے کندھے کی چوٹ کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔کرس مورس جنہوں نے رام سلام ٹی 20 چیلنج کے فائنل میں اپنی ٹیم کو خطاب دلوانے میں اہم رول ادا کیاتھالیکنانہیں ٹسٹ شامل نہیں کیا ہے مورس جنوبی افریقی انوٹیشنل XI میں شامل کیا گیا ہے جو تین روزہ ٹور میچ میں زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے۔جنوبی افریقہ ٹسٹ اسکواڈ:فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشیم آملہ، طبابا بواما، کوئنٹن ڈی کاک، تیونس ڈی برین، اے بی ڈیلیرز، ڈین ایلگر، کیشوا مہاراج، ایڈن مارکرم، مورنی مورکل، آئلیل فہلکووی، ورنان فلینڈر، کوگیس رابدا اور ڈیل اسٹین۔یاد رہے کہ جنوری میں ہندوستان کے خلاف میزبان افریقہ ایک طویل سریز میں شرکت کررہاہے جس کے لئے اہم کھلاڑیوںکو تیار کیا جارہا ہے۔

اسٹارک کی چوتھے ٹسٹ میں
شمولیت پر سوالیہ نشان
میلبورن ۔19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں شرکت مشکل ہوگئی۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لیمین نے کہا کہ اسٹارک کے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں تاہم ان کی ایڑی میں تھوڑی سوجن ہے جو چند دن آرام کے بعد ٹھیک ہو جائے گی۔پرتھ ٹسٹ میں اسٹارک کی گیند موضوع بحث رہی ۔

TOPPOPULARRECENT