Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلئرس کی واپسی،ڈینی پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل

ڈی ویلئرس کی واپسی،ڈینی پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل

کیپ ٹاؤن۔5 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ جنوبی افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا اور فاسٹ بولر ڈینی پیٹرسن پہلی مرتبہ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز فاف ڈوپلیسی کی بطور ونڈے کپتان پہلی سیریز ہو گی جنہیں قیادت سے مستعفی ہونے والے اے بی ڈی ویلیئرز کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔حال ہی میں ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہونے والے جین پال ڈومینی بھی مڈل آرڈر کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر ڈینی پیٹرسن پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔مورنی مورکل اور کرس مورس زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، مورکل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹسٹ کے دوران زخمی ہوئے جبکہ اسپنر کیشپ مہاراج کو خارج کر دیا گیا۔ جنوبی افریقی کنوینر آف سلیکٹرز لنڈا زونڈی نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈینی پیٹرسن کی کارکردگی متاثر کن رہی اس لئے ہم نے انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔نسبتاً ناتجربہ کار بولنگ کی قیادت کگیسو ربادا کریں گے جبکہ ان کا ساتھ اسکواڈ میں شامل واحد اسپنر عمران طاہر ہوں گے۔معلنہ ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، فرحان بہردین، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جین پال ڈومینی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، ویان پارنیل، ڈینی پیٹرسن، اینڈائل پھلکوایو، ڈیوائن پریٹوریس اور کگیسوربادا شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT