ڈی ویلئیرز ٹوئنٹی مقابلوں سے باہر

جوہانسبرگ۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈ ی ویلیئرز بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ہندوستان کے خلاف ٹونٹی20 سیریز کے دونوں مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل ڈی ویلیئرزکو آرام کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر ٹسٹ میں شرکت کر سکیں۔ ٹیم منیجر ڈاکٹر موسیٰ جی نے کہا کہ ڈی ویلیئرز کو پانچویں ونڈے سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے گھٹنے پر گیند لگی اگرچہ انہوں نے فٹنس ٹسٹ پاس کر لیا تاہم میچ کے دوران تکلیف میں اضافہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT