Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلئیرز کی پہلے ٹسٹ میں شرکت متوقع

ڈی ویلئیرز کی پہلے ٹسٹ میں شرکت متوقع

کیپ ٹاؤن۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)اسٹار بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کی آسٹریلیا کے خلاف مجوزہ ٹسٹ سیریز میں شرکت متوقع ہے لیکن کپتان فاف ڈوپلیسی، فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور ٹیمبا باووما کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے ۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم مارچ کو ہو گا اور سیریز سے قبل میزبان ٹیم کو زخمی کھلاڑیوں کے مسائل نے گھیر لیا ہے ۔جنوبی افریقہ کے پانچ مستند کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جن میں کپتان فاف ڈوپلیسی، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیل اسٹین، ڈی کاک اور ٹیمبا باووما شامل ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر ڈاکٹر محمد موسی جی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈی ویلیئرز اور ڈی کاک پہلے ٹسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے تاہم ڈوپلیسی اور باووما کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ہم ٹسٹ سیریز سے ایک یا دو روز قبل ان کھلاڑیوں کی پہلے ٹسٹ میں دستیابی کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT