Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز سے اننگز کا آغاز ممکن:کپتان

ڈی ویلیئرز سے اننگز کا آغاز ممکن:کپتان

جوہانسبرگ ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) خطرناک بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز ورلڈکپ میں اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ افریقی ٹوئنٹی20 کپتان فاف ڈوپلیسی نے اشارہ دیا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کو میگا ایونٹ میں اوپننگ کیلئے بھیجا جا سکتا ہے یا پھر ان سے برصغیر کے حالات میں نمبر تین  پر کھیلنے کے لئے بھی تیار کیا جاسکتاہے۔ ڈی ویلیئرز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں ہندوستانی وکٹوں پر ٹوئنٹی 20 مقابلوں کا وسیع تجربہ ہے۔ لہٰذا ٹیم انتظامیہ دنیا کے اس وقت خطرناک تصور کئے جانے والے بیٹسمین ڈی ویلیئرز کو اننگز کے آغاز کی ذمہ داری دینے کا منصوبہ بنارہا ہے تاکہ ٹیم کو آغاز پر ہی مضبوط موقف حاصل ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT