Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کے مخالف

ڈی ویلیئرز ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کے مخالف

بنگلور۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی ٹسٹ کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز نے رواں سال ایڈیلیڈ میں ممکنہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 24نومبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ کو ڈے اینڈ نائٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے اورٹسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود جنوبی افریقی کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ میچ دورے کی بنیادی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کھیلے گئے ٹسٹ میچ سے متعلق کئی حلقوں کی جانب سے آنے والے تحفظات کی وجہ سے وہ اس وقت مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کیلئے تیار نہیں ہیں کیونکہ یہ سیریز ان کیلئے بہت اہم ہے۔افریقی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت کئی کھلاڑیوں سے ان کی بات ہوئی تھی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس کو جاری رکھنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔واضح رہے گذشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ کے کامیاب انعقاد کو طویل طرز کی کرکٹ کیلئے ایک انقلابی اقدام قرار دیا جارہا تھا اور رواں سیزن آسٹریلیا ‘ پاکستان اور جنوبی افریقہ جب کہ ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلے گا ۔

TOPPOPULARRECENT