Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز کی ہندوستان کے خلاف شرکت غیریقینی

ڈی ویلیئرز کی ہندوستان کے خلاف شرکت غیریقینی

اوول۔10جون (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیرز ہنوز صحتیاب نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث ہندوستان کیخلاف اہم مقابلے میں ان کی شرکت غیریقینی صورت حال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے صورتحال کے پیش نظر اے بی ڈی ویلیرز کا فٹنس ٹسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ہی ہندوستان کیخلاف میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہو سکے گا۔ جنوبی افریقہ کے کوچ رسل ڈومنگو پرامید ہیں کہ ڈی ویلیرز ہندوستان کیخلاف بڑے میچ میں ضرور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اتوار کو ہندوستان کیخلاف بڑے مقابلے میں اے بی ڈی ویلیرز ضرور بڑی کارکردگی دیں گے، کیونکہ ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت پیش آئی ہے، وہ ضرور اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اے بی ڈی ویلیرز چیمپئنز ٹرافی میں ابھی تک کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف میچ میں وہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان اتوار کو کھیلے جانا والا میچ اس ٹورنمنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس اہم میچ کے نتائج سے ہی فیصلہ ہو گا کہ کون سی ٹیم آگے بڑھتی ہے اور کون سی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹواتی ہے۔ یہ اہم میچ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں اب تک بڑا اسکور بنا ہے۔ اسی گراؤنڈ میں سری لنکائی ٹیم نے 322 رنز کاہمالیائی اسکورعبور کر کے ہندوستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT