Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرس کی 176 رنز کیساتھ ونڈے میں واپسی

ڈی ویلیئرس کی 176 رنز کیساتھ ونڈے میں واپسی

پارل (جنوبی آفریقہ)۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’مسٹر 360‘‘ کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرس کی شاندار فام میں واپسی ہوئی ہے، جیسا کہ انہوں نے یہاں بنگلہ دیش کے خلاف منعقدہ دوسرے ونڈے میں 176 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 353/6 تک پہنچایا۔ ڈی ویلیئرس نے 50 اوورس کی کرکٹ میں اپنے کریر کی اب تک سب سے بہترین اننگز کھیلی جوکہ گزشتہ چار ماہ سے ونڈے سے باہر تھے۔ شاندار سنچری اسکور کرنے کے علاوہ انہوں نے ہاشم آملہ (85) اور جے پی ڈومینی (30) کے ہمراہ ’سنچری پارٹنرشپ‘ بھی نبھائی اور اس دوران وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ رنز بھی اسکور کئے۔ آملہ کے ہمراہ انہوں نے 136 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی جس میں انہوں نے 86 رنز اسکور کئے جبکہ ڈومینی کے ہمراہ 117 رنز کی جو پارٹنرشپ بنی، اس میں ڈی ویلیئرس نے 90 رنز اسکور کئے۔ ڈی ویلیئرس نے آخری مرتبہ جون میں انگلینڈ میں منعقدہ چمپینس ٹروفی میں اپنی ٹیم کیلئے ونڈے کھیلا تھا جس کے بعد انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف وہ ٹسٹ سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ سے لئے جانے والے وقفہ اور آرام کی وجہ سے ڈی ویلئرس کو فائدہ ہوا ہے اور یہاں بولینڈ پارک میں منعقدہ مقابلے کے دوران انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 7 چھکے لگائے اور جنوبی آفریقہ کو ونڈے میں چوتھا اعظم ترین اسکور بھی فراہم کیا۔جنوبی آفریقہ نے آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک (46) کی اوپننگ پارٹنرشپ میں 90 رنز بنائے لیکن ڈی ویلیئرس نے درمیانی اوورس میں رنز بنانے کی رفتار کو انتہائی تیز کیا۔

TOPPOPULARRECENT