Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیرس پاکستانی بولروں کا اصل نشانہ : مصباح

ڈی ویلیرس پاکستانی بولروں کا اصل نشانہ : مصباح

آکلینڈ ۔ 6 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے بولروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامیوں کے سلسلے کو توڑنے میں اہم رول ادا کریں اور خاص کر جنوبی افریقہ کے سوپر اسٹار اے بی ڈی ویلیرس کو نشانہ بنائیں۔ جنوبی افریقہ جس نے اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں 400 سے زائد رنز اسکور کئے

آکلینڈ ۔ 6 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے بولروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامیوں کے سلسلے کو توڑنے میں اہم رول ادا کریں اور خاص کر جنوبی افریقہ کے سوپر اسٹار اے بی ڈی ویلیرس کو نشانہ بنائیں۔ جنوبی افریقہ جس نے اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں 400 سے زائد رنز اسکور کئے ہیں جس میں خصوصاً ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈی ویلیرس نے 66 گیندوں میں 162 رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ ونڈے کرکٹ کے تیز رفتار 150 رنز بھی اسکور کئے ہیں ۔ ڈی ویلیرس کی بے رحمانہ بیٹنگ کے علاوہ ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی نے بھی آئرلینڈ کے خلاف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بولروں کیلئے انتباہ کی گھنٹی بجادی ہے ۔ اننگز کے آخری اوورس میں تیز رفتار بیٹنگ کیلئے جے پی ڈومنی اور ڈیوڈ ملر کی موجودگی بھی پاکستانی بولروں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔ اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بولنگ شعبہ بہتر مظاہرہ کررہا ہے اور کئی ایسے نام موجود ہیں جو اہم وکٹوں کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ مصباح نے کہا کہ ہم نے جنوبی افریقہ میں 2013 اور 2014میں میزبان ٹیم کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے اور ہم جانتے ہیںکہ وہ کس طرح کی کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ پاکستان نے نومبر 2013 ء میں تین مقابلوں کی ونڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-1 سے شکست دی ہے جس میں لیگ اسپنر شاہد آفریدی نے آل راؤنڈ مظاہرہ کیا ہے اور کل بھی آفریدی سے بہتر مظاہرہ کی اُمید کی جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT