Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیرس 10 ویں مرتبہ ونڈے کے بادشاہ بن گئے

ڈی ویلیرس 10 ویں مرتبہ ونڈے کے بادشاہ بن گئے

دبئی ۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی ونڈے کپتان اے بی ڈی ویلیرس ایک مرتبہ پھر ونڈے کے بادشاہ بن گئے ہیں جیسا کہ ونڈے کی تازہ ترین درجہ بندی آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی گئی ہے جس میں ڈی ویلیرس نے آسٹریلیا کی اوپنر ڈیویڈ وارنر سے نمبر ایک مقام چھین لیا ہے ۔ دریں اثناء ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے تیسرے مقام پر ہی موجود ہیں۔ ڈی ویلیرس جنھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ منعقدہ ونڈے سیریز جس میں ان کی ٹیم نے 3-2 کی کامیابی حاصل کی تھی ، اس دوران انھوں نے 262 رنز اسکور کرنے کے علاوہ ونڈے میں تیز ترین     9 ہزار رنز کاسورو گنگولی کا ریکارڈ 23 اننگز کے فرق سے توڑ دیا تھا ۔ 33 سالہ ڈی ویلیرس 10 ویں مرتبہ نمبر ایک مقام پر قبضہ بنالیا ہے اور وہ 2009 ء سے کبھی بھی سرفرست 5بیٹسمینوں سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کی ونڈے بولنگ میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر پہلے مقام پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن اور آسٹریلیائی فاسٹ بولر میچل اسٹارک دوسرے اور تیسرے مقام پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT