Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈی پربھاکر راؤ سی ایم ڈی ٹرانسکو CBIP ایوارڈ کے لیے منتخب

ڈی پربھاکر راؤ سی ایم ڈی ٹرانسکو CBIP ایوارڈ کے لیے منتخب

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مسٹر ڈی پربھاکر راؤ چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ٹرانسکو اینڈ ٹی ایس جینکو بہ اعتبار عہدہ اسپیشل چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ کو پاور ٹرانسمیشن شعبہ میں ان کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ انہیں جنوری 2018 کے پہلے ہفتہ میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے CBIP ڈے میں پیش کیا جائیگا ۔ اس ایوارڈ کے لیے ان کے انتخاب پر مسٹر میر کمال الدین علی خاں ، ڈائرکٹر / ایچ آر نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کی جانب سے ڈی پربھاکر راؤ کو تہنیت پیش کی ۔۔

ٹائپ رائٹنگ اور شارٹ ہینڈ امتحانات کا اعلان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( آئی ایس این ) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے آج ٹائپ رائٹنگ اور شارٹ ہینڈ امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب 3 اور 4 فروری 2018 کو شارٹ ہینڈ امتحانات منعقد ہوں گے جب کہ 10 اور 11 فروری کو ٹائپ رائٹنگ امتحانات کی تواریخ مقرر کی گئی ہیں ۔ یہ بات سکریٹری بورڈ مسٹر ڈی وینکٹیشورلو نے ایک صحافتی بیان میں بتائی ۔ تفصیلات کے لیے ویب سائٹ sbtet.telangana.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT