Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ڈی سی اے کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل

ڈی ڈی سی اے کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل

نئی دہلی ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج دو رکنی کمیٹی قائم کی جو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرے گی۔ ایک سینئر حکومتی عہدہ دار نے کہا کہ یہ کمیٹی اربن ڈیولپمنٹ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹس کے معتمدین پر مشتمل ہے۔ دو رکنی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ اپنی رپورٹ چیف منسٹر کو ہفتہ تک پیش کردیں۔ دریں اثناء کرکٹر گوتم گمبھیر نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی اور شاید اسی مسئلہ پر بات کی۔

TOPPOPULARRECENT