Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی کاک اور آملہ کی سنچریاں ‘ جنوبی افریقہ 10 وکٹس سے فاتح

ڈی کاک اور آملہ کی سنچریاں ‘ جنوبی افریقہ 10 وکٹس سے فاتح

کمبرلے 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے آج ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے پہلے ونڈے میں دس وکٹوں سے شاندار کامیابی درج کروائی جبکہ اس کے دونوں اوپنر کوانٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے سنچریاں اسکور کیں۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشفق الرحیم کی سنچری 110 رنوں کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان سے 278 رنز بنائے تھے ۔ بنگلہ دیش کا اسکور نسبتا بہتر تھا اور یہ امید کی جا رہی تھی کہ میچ میں کچھ مسابقت دیکھنے کو ملے گی تاہم جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ بولرس کی ایک نہ چلنے دی اور کوئی وکٹ گنوائے بغیر دونوں ہی اوپنرس نے اپنی ٹیم کو 42.5 اوورس ہی میں کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔ جنوبی افریقہ نے کسی وکٹ کے بغیر 282 رنز اسکور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ بنگلہ دیش کیلئے امر القیاس نے 31 رن اور لیٹن داس نے 21 رن بنائے تھے ۔ شکیب الحسن 29 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحیم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 110 ناٹ آوٹ رنز اسکور کئے تھے ۔ محمود اللہ نے 26 رن بنائے جبکہ شبیر رحمن 19 پر آوٹ ہوئے ۔ ناصر حسین نے 11 اور سیف الدین نے 16 رن بنائے تھے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے رباڈا نے چار ‘ پیٹروئیس نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر 282 رنز کسی نقصان کے بغیر بنالئے ۔ کوانٹن ڈی کاک نے 21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 145 گیندوں میں 168 ناٹ آوٹ رنز اسکور کئے جبکہ دوسرے اوپنر ہاشم آملہ نے 112 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 110 ناٹ آوٹ رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ افریقہ کے دونوں ہی اوپنرس نے بنگلہ دیش کے بولرس کی ایک نہ چلنے دی اور بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیریز میں 1 – 0 سے سبقت دلائی

TOPPOPULARRECENT