Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی کاک کو 6 ایوارڈس‘عمران طاہر ٹوئنٹی 20 کے بہترین کھلاڑی

ڈی کاک کو 6 ایوارڈس‘عمران طاہر ٹوئنٹی 20 کے بہترین کھلاڑی

جوہانسبرگ۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے ملک کا ایوارڈز میلہ لوٹ لیا۔کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے سالانہ ایوارڈز تقریب منعقد کی گئی جس میںکھلاڑیوں نے اپنی بیگمات ، اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ اوردیگر بورڈ عہدیدار بھی موجود تھے۔ شاندار کارکردگی کی بدولت کوئنٹن ڈی کاک کو جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر سمیت پانچ اعزازات سے نوازا گیا۔ انہوں نے سال کے بہترین ٹسٹ کھلاڑی، ونڈے کرکٹر آف دی ایر، ساؤتھ افریقہ پلیئرز، پلیئر آف دی ایر، ایس اے فینز پلیئر آف دی ایر ایوارڈ س بھی وصول کئے۔ واضح ر ہے کہ فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے گزشتہ سال چھ ایوارڈس اپنے نام کئے تھے تاہم کوئنٹن ڈی کاک انہیں ریکارڈ سے محروم نہ کر سکے۔پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر کو ٹوئنٹی20 کرکٹر آف دی ایر ٹرافی دی گئی۔ سنے لس نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر جبکہ لیزلی لی نے پلیئرز ، پلیئر آف دی ایئرایوارڈ کو اپنے گلے لگایا۔ انٹر نیشنل نیو کمر ایوارڈز کیشو مہاراج اور لارا ولووارٹ نے حاصل کئے۔ تقریب کے دوران ٹیمبا بوما اور کگیسو ربادا کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کیخلاف ایک ہی ٹسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ پرتھ ٹسٹ میں ڈیوڈ وارنر کو بہترین انداز میں رن آؤٹ کرنے پر ٹیمبا بوما کو ایکسی لینس ایوارڈ دیاگیا جبکہ عثمان خواجہ کو آؤٹ کرنے پر کگیسو ربادا کو ڈلیوری آف دی ایئر ایوارڈ ملا۔ ہنری ڈیوڈز نے لسٹ اے کرکٹر آف دی سیزن ٹرافی پر قبضہ کیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹر آف دی سیزن ڈین اولیور قرار پائے۔فرحان بہر دین کو ٹوئنٹی20 چیلنج پلیئر آف دی سیزن ایوارڈ سے نوازاگیا۔ ڈومیسٹک پلیئر آف دی سیزن کے اعزاز پر کالن ایکرمین قابض ہوئے۔انہوں نے ساکا موسٹ ویلیو ایبل پلیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ایڈن مارک رام نے ڈومیسٹک نیوکمر آف دی ایئر ایوارڈ کو وصول کیا۔ پیٹرک کروگیر کو افریقہ ٹوئنٹی20 پلیئر آف دی ٹورنمنٹ قراردیاگیا۔ سابق ٹسٹ وکٹ کیپر مارک بوچر کو چ آف دی ایر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

TOPPOPULARRECENT