Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ آفریقہ کی 18 رنز سے کامیابی، سیریز میں سبقت

ساؤتھ آفریقہ کی 18 رنز سے کامیابی، سیریز میں سبقت

راجکوٹ ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ آفریقہ نے تیسرے ونڈے کرکٹ میچ میں ہندوستان کو 18 رنز سے شکست دیدی اور پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ساؤتھ آفریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270/7 رنز بنائے ، (خبر اسپورٹس صفحہ پر)جواب میں ہندوستان کی ٹیم ویراٹ کوہلی (77) اور روہت شرما (65) کی نصف سنچریوں کے علاوہ کپتان مہیندر سنگھ دھونی (47) رنز کے باوجود درکار نشانہ پورا نہ کرسکی۔مقررہ 50 اوورس میں 252/6 رنز بنائے گئے ۔مرکل نے4/39 وکٹس لئے ۔

اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے ہندوستان کے خلاف اپنے شاندار مظاہروں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف ساتویں اننگز میں چوتھی سنچری اسکور کرتے ہوئے یہاں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میں اپنی ٹیم جنوبی افریقہ کو ایک ٹھوس شروعات فراہم کی لیکن مڈل آرڈر میں پھر ایک مرتبہ یکے بعد دیگرے اہم وکٹوں کے زوال کے سبب مہمان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 270 رنز ہی اسکور کرپائی۔ ڈی کاک نے پہلے تجرباتی طور پر ناقص فام کا شکار ڈیوڈ ملر کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی اننگز کیلئے 72 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی جس میں ملر نے 41 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز اسکور کئے۔ بعدازاں فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 118 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ ڈی کاک نے 118 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز اسکور کئے جبکہ ڈوپلیسی نے 63 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کو سب سے بڑا نقصان ہاشم آملہ کی جانب سے 15 گیندوں میں 5 رنز اور ڈی ویلیئرس کے 5 گیندوں میں 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ جانا ہے، کیونکہ جس وقت ڈوپلیسی 39 ویں اوورس میں آؤٹ ہوئے اس وقت جنوبی افریقی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز پر بنالئے تھے اور ڈی ویلیئرس کے علاوہ ڈی کاک ایک سمت رنز کی رفتار تیزی سے بڑھا رہے تھے۔ فرحان بہاردین نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگانے کے ساتھ 36 گیندوں میں 33 رنز بنائے۔ ہندوستان کے لئے بھونیشور کمار 10 اوورس میں 65 رنز دے کر وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ موہت شرما نے 62 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہربھجن سنگھ، امیت مشرا اور اکشر پٹیل نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT