Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈے نائٹ ٹسٹ سے انکار ،ہندوستان کی خودغرضی

ڈے نائٹ ٹسٹ سے انکار ،ہندوستان کی خودغرضی

ملبورن۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم اوپنر مارک وا سمجھتے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ہندوستان کی جانب ڈے نائٹ ٹسٹ سے انکار خودغرض فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی جانب سے ڈے نائٹ ٹسٹ آسٹریلیا کے خلاف رواں برس نہ کھیلنے کا فیصلہ کسی قدر خود غرض فیصلہ ہے۔ مارک وا نے یہاں بگ اسپورٹس بریک فاسٹ کے ریڈیو پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلتے ہوئے طویل طرز کی کرکٹ کو وہ مقام دلوانا چاہتے ہیں جہاں اسے ہونا چاہئے تھا۔

TOPPOPULARRECENT