Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈ10ڈرونس خریدنے اے پی پولیس کا فیصلہ

ڈ10ڈرونس خریدنے اے پی پولیس کا فیصلہ

وجئے واڑہ 14 جون (پی ٹی آئی) آندھراپردیش پولیس نے پرہجوم سرگرمیوں کے انتظام اور دیگر کئی سکیورٹی انتظامات کے لئے عصری ٹیکنالوجی پر مبنی 10 ڈرونس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس جے وی راموڈو کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر نارا چندرابابو نائیڈو نے پولیس کو اِن ڈرونس کو خریدی کی اجازت دی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلا پائلیٹ اُڑنے والے یہ طیارے فضائی نگرانی، انسداد جرائم اور ہجوم پر کنٹرول، ایجی ٹیشن کے مختلف پروگراموں، مذہبی جلوسوں پر نظر رکھنے کے علاوہ ٹریفک پر کنٹرول اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT