Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈ15ڈسمبر تک ضلع ورنگل کے نئے ماسٹر پلان کو قطعیت دینے کی ہدایت

ڈ15ڈسمبر تک ضلع ورنگل کے نئے ماسٹر پلان کو قطعیت دینے کی ہدایت

ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں خطاب

حیدرآباد ۔13 نومبر(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نے ضلع ورنگل کے عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ تیزی سے ترقی کررہے ضلع ورنگل کے نئے ماسٹر پلان کو 15ڈسمبر تک قطعیت دیدی جائے وار 31ڈسمبر تک عوام کے سامنے منصوبہ رکھ دیا جائے تاکہ اس پر تبادلہ خیال کیا جائے اور عوامی رائے حاصل کی جا سکے۔ مسٹر کڈیم سری ہری نے ضلع ورنگل کے شہری ترقیاتی منصوبہ کی تیاری میں طویل مدتی فائد کو مدنظر رکھنے اور اعلی معیاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ورنگل کا ماسٹر پلان جو موجود ہے اس کے مطابق ترقی کی رفتار بہت سست رہنے کا خدشہ ہے اسی لئے تیزر فتار ترقی کو نظر میں رکھتے ہوئے نیا منصوبہ تیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر کڈیم سری ہری نے جائزہ اجلاس کے دوران بتایا کہ کہ ورنگل کی ترقی کے سلسلہ میں صورتحال کو بہتر بنانے اور بارش کے موسم میں پانی جمع ہونے سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیا رکرنے کے علاوہ شجرکاری‘ سڑکوں کی توسیع‘ عوامی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تفریحی مراکز وغیرہ کی مکمل تفصیل کے ساتھ ماسٹر پلان تیار کیا جائے اور 15ڈسمبر سے قبل اس عمل کو مکمل کرتے ہوئے 31ڈسمبرکو عوام کے درمیان پیش کردیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں شہری ترقیات کے جو منصوبہ جات کی تیاری عمل میں لائی جارہی ہے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو ماسٹر پلان قبل از وقت تیار کرنا چاہئے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 15ڈسمبر سے 31 ڈسمبر کے دوران عوام سے مشاورت اور عوامی مباحث منعقد کریں اور یکم جنوری 2018کو ماسٹر پلان کی اجرائی کو ممکن بنائیں۔ مسٹر کڈیم سری ہری جانب سے طلب کردہ اس اجلاس میں ضلع ورنگل کے منتخبہ عوامی نمائندوں کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے جنہوں نے موجودہ ماسٹر پلان کے مطابق اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ نئے ماسٹر پلان میں کافی تبدیلیوں کی گنجائش موجود ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نے اس اجلاس کے دوران ورنگل شہری ترقیات کے سلسلہ میں کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے علاوہ HRIDAY کے ساتھ ساتھ اسمارٹ سٹی مشن کے کاموں کا جائزہ لیااور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ حکومت کی جانب سے تیار کردہ منصوبہ سے عوام کے استفادہ کو ممکن بنایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT