Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / کئی انکاؤنٹرس میں 15 نکسلائیٹس ہلاک

کئی انکاؤنٹرس میں 15 نکسلائیٹس ہلاک

جئے پور ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 15 نکسلائیٹس سمجھا جاتا ہے کہ کئی انکاؤنٹرس میں گزشتہ چار دن کے دوران چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع بیجاپور میں ہلاک کردیئے گئے ۔ ایک اعلیٰ سطحی سی آر پی ایف عہدیدار نے کہا کہ تاہم کسی بھی نکسلائیٹس کی نعش تاحال دستیاب نہیں ہوئی ۔ پولیس کے بموجب ایک خصوصی ٹاسک فورس کا فوجی بھی ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کے عملے کے دو افراد تین انکاؤنٹرس میں زخمی ہوئے ۔ فوج کی مشترکہ ٹیمیں 300 سے زیادہ ارکان عملہ پر مشتمل تھیںجو بیجاپور کے جنگلوں میں ضلع سکما کی سرحد سے متصل انسداد نکسلائیٹس کارروائی میں 12 تا 16 مئی مصروف تھیں۔ سی آر پی ایف کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل (سنٹرل زون ) کلدیپ سنگھ نے آج اس کی اطلاع دی کہ کم از کم 15 ماؤسٹ مبینہ طورپر ان انکاؤنٹرس میں کارروائی کے دوران ہلاک کردیئے گئے ۔ ماؤسٹوں کی ہلاکتوں کی اطلاع مقامی اور فوجی ذرائع کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر ہیں جو ان کارروائیوں میں شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT