Tuesday , December 11 2018

کئی مستحقین کے چہروں پر مایوسی

یلاریڈی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت نے آسرا اسکیم کے تحت جو وظائف دینے کا آغاز کیا ہے اس میں مستحق افراد کوبھی مایوسی کا شکار ہوتے دیکھا گیا۔ یلاریڈی کے 6 منڈلوں پر 11 ڈسمبر سے آسرا وظائف کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے جس میں کئی معذورین، معمرین، بیواؤں کو وظائف نہ آنے پر مایوس دیکھا گیا۔ دو ماہ سے وظائف نہ ملنے پر ا

یلاریڈی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت نے آسرا اسکیم کے تحت جو وظائف دینے کا آغاز کیا ہے اس میں مستحق افراد کوبھی مایوسی کا شکار ہوتے دیکھا گیا۔ یلاریڈی کے 6 منڈلوں پر 11 ڈسمبر سے آسرا وظائف کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے جس میں کئی معذورین، معمرین، بیواؤں کو وظائف نہ آنے پر مایوس دیکھا گیا۔ دو ماہ سے وظائف نہ ملنے پر اس مرتبہ جملہ وظیفہ کی رقم ملنے کے منتظر تھے کہ اس مرتبہ بھی کئی مستحق افراد کو محروم ہی رہنا پڑا۔ حکومت نے 10 ڈسمبر سے ریاست بھر میں معذورین، معمرین، بیواؤں کو وظائف کی تقسیم کا آغاز کیا جس پر کثیر تعداد میں مستحقین نے گرام پنچایتوں کا رُخ کیا۔ تمام مواضعات میں عہدیداروں نے مکمل رقم نہ دینے سے متعلقہ عہدیدار مکمل وظائف تقسیم کرنے سے قاصر رہے۔ دوسرے دن 11 ڈسمبر کو شاید وظائف دیں کہہ کر معذورین، معمرین، گرام پنچایتوں کا رُخ کیا اور 11 بجے دن سے عہدیداروں نے وظائف کی تقسیم کا آغاز کیا جس سے معذورین، معمرین، بیواؤں نے شام تک اپنی باری کا انتظار کرتے بیٹھے رہے۔ یلاریڈی، لنگم پیٹ، گندھاری منڈلوں پر تمام مواضعات میں وظائف تقسیم کئے گئے اور ناگی ریڈی پیٹ، تاڑوائی، سداشیو نگر کے کچھ مواضعات میں ہی وظائف تقسیم کئے گئے۔ باقی مواضعات میں مکمل طریقہ سے تقسیم نہ کرنے پر شدید برہمی دیکھی گئی۔ تمام منڈلوں کے ایم پی ڈی او کا کہنا ہے کہ 15 ڈسمبر تک تمام کو وظائف دے دیئے جائیں گے۔ جبکہ یلاریڈی مستقر پر کئی مستحق معذورین اور بیواؤں کو ابھی تک فہرست میں شامل نہ کیا گیا۔ متعلقہ عہدیداروں کو کامل ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT