کاؤنٹی کرکٹ میں تصادم، کھلاڑی شریک دواخانہ

آسٹریلیا کے ہنریکس فیلڈنگ کے دوران ساتھی سے ٹکرا گئے

آسٹریلیا کے ہنریکس فیلڈنگ کے دوران ساتھی سے ٹکرا گئے
ارنڈیل، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کاؤنٹی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دو کھلاڑی تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ انگلینڈ میں جاری ناٹ۔ ویسٹ بلاسٹ اتوار کو سرے اور سسیکس کے درمیان ساؤتھ انگلینڈ میں ارنڈیل کاسل کرکٹ کلب میں کھیلا گیا میچ اس حادثے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔ سسیکس کی اننگز کے دوران موئزس ہنرکس اور رورے برنس ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ بیٹسمن پیولیٹ کا کیچ پکٹرنے کی کوشش میں ہینریکس پوائنٹ پوزیش سے الٹے بھاگے جبکہ بائونڈری سے آنے والے برنز بھی کیچ لینے کی کوشش میں گیند کی جانب لپکے لیکن دونوں کھلاڑیوں کی ایک دوسرے پر نظر نہیں رہی اور دونوں میں تصادم ہو گیا۔ آسٹریلیا کیلئے تین ٹسٹ اور چھ ونڈے میچز کھیل چکے ہینریکس کا جبڑا اس حادثے میں تین جگہ سے ٹوٹ گیا جبکہ برنز کو سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔ پرتگالی نژاد 28 سالہ ہینریکس نے نیٹ ویسٹ بلاسٹ کیلئے اپریل میں سرے سے معاہدے پر دستخط کئے۔

TOPPOPULARRECENT