Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کائی نشیکوری اور سبولکوا کوشکست، وکٹوریا کامیاب

کائی نشیکوری اور سبولکوا کوشکست، وکٹوریا کامیاب

لندن۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، یوکرین کی ایلینا سویٹولینا، برطانیہ کی جوہانا کونٹا اور امریکہ کی وینس ولیمز حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں تاہم سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ سیمونا ہالیپ نے چین کی شوائی پینگ کو 6-4 اور 7-6سے شکست دی جبکہ ایلینا سویٹولینا نے جرمنی کی کیرینا وتھوفٹ کو 6-1 اور 7-5 سے شکست دی۔جوہانا کونٹا نے یونان کی ماریا سکاری کی پیشقدمی کا خاتمہ 6-4 اور 6-1 سے کردیا۔ بیلا روس کی وکٹوریا ازارینکا نے برطانوی کھلاڑی ہیتھر واٹسن کی 3-6، 6-1 اور 6-4سے شکست دی۔ وینس ولیمز نے جاپان کی ناؤمی اوساکا کو 7-5 اور 6-4 سے مات دی۔کیرولین گارشیا نے امریکی کھلاڑی میڈیسن برینجل کو 6-4 اور 6-3سے ہرایا۔ لٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو نے اٹلی کی کمیلا جارجی کو 7-5 اور 7-5 سے باہر کردیا۔ کروشیا کی اینا کونجوہ نے ڈومینیکا سیبلکووا کو 7-6، 3-6 اور 6-4سے شکست دے کر زبردست اپ سیٹ کیا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔مینز سنگلز ایونٹ میں رافل نڈال، مرین سلچ، جائلز مولر اور فرانس کے بیونئٹ پائرے نے آخری 16راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی تاہم کائی نشیکوری حیران کن ہزیمت سے دوچار ہوگئے۔اسپین کے نڈال نے کیرن خیچانوف کو 6-1، 6-4 اور 7-6سے مات دی۔ کروشیا کے مرین سلچ نے امریکہ کے اسٹیو جانسن کو 6-4، 7-6 اور 6-4سے شکست دی۔جائلز مولر نے لوکاس روسول کیخلاف 7-5، 6-7، 4-6، 6-3 اور 9-7سے کامیابی حاصل کی ۔الیگزینڈر زویرو نے فرانسس ٹیافوئے کو 6-3، 6-4 اور 6-3سے ہرایا۔ بیونئٹ پائرے نے جرزی جانووچ کو 6-2، 7-6 اور 6-3سے شکست دی۔ رابرٹو بوٹسٹا اوگٹ نے جاپان کے اسٹار کھلاڑی کائی نشیکوری کو 6-4، 7-6، 3-6 اور 6-3 سے زیرکر کے حیران کردیا۔

TOPPOPULARRECENT